مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترکی کے شہر استنول میں ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے سے متعلق بات چیت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس فریق کے طور پر شریک ہیں۔
المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی کہ ایران یورپیوں کے ساتھ بات چیت اور امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے درمیان یکسر جداگانہ راستے پر غور کر رہا ہے۔
یہ ملاقات استنبول میں تہران کے قونصل خانے میں ہو رہی ہے، تاہم ابھی تک اس بارے میں میڈیا کو مزید کوئی اطلاع یا خبر جاری نہیں کی گئی۔