آئی پی ایل 2025: فاف ڈوپلیسس نے بھی ہندوستان واپس آنے سے کیا منع، دہلی کے 4 کھلاڑی ہوئے غیر حاضر

آئی پی ایل 2025: فاف ڈوپلیسس نے بھی ہندوستان واپس آنے سے کیا منع، دہلی کے 4 کھلاڑی ہوئے غیر حاضر

4 بڑے کھلاڑیوں کا آئی پی ایل 2025 سے باہر ہونا دہلی کے لیے شدید جھٹکے کی طرح ہے۔ دہلی کی ٹیم 11 میچوں میں 6 جیت اور 4 شکست کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔ اس کے 13 پوائنٹس ہیں اور ابھی 3 میچ باقی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فاف ڈوپلیسس، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>فاف ڈوپلیسس، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فاف ڈوپلیسس، تصویر سوشل میڈیا

user

دہلی کیپٹلز کے لیے آئی پی ایل 2025 کی شروعات بہت اچھی ہوئی تھی، لیکن اب اس ٹیم کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ دہلی کی ٹیم کے 4 بیرون ملکی کھلاڑی غیر حاضر ہیں، یعنی آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد وہ وطن واپس لوٹے اور اب ہندوستان آنے سے منع کر رہے ہیں۔ آسٹریلیائی تیز گیندباز مچیل اسٹارک اور جیک فریزر میک گرک کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے ڈونوون فریرا نے پہلے ہی آئی پی ایل 2025 کے آئندہ میچوں کے لیے دہلی کے ساتھ جڑنے سے منع کر دیا تھا، اب فاف ڈوپلیسس نے بھی ہندوستان آنے سے منع کر دیا ہے۔

4 بڑے کھلاڑیوں کا آئی پی ایل 2025 سے باہر ہونا دہلی کیپٹلز کے لیے شدید جھٹکے کی طرح ہے۔ دہلی کی ٹیم 11 میچوں میں 6 جیت اور 4 شکست کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔ اس کے 13 پوائنٹس ہیں اور ابھی لیگ مرحلہ میں 3 میچ کھیلنے باقی ہیں۔ اگر یہ ٹیم تینوں میچ جیت جاتی ہے تو اس کے 19 پوائنٹس ہو سکتے ہیں، لیکن اسٹارک اور ڈوپلیسس کی غیر موجودگی کا بڑا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

دہلی کیپٹلز کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ٹرسٹن اسٹبس اور دشمنتا چمیرا ہندوستان پہنچ رہے ہیں۔ دہلی نے صدیق اللہ اٹل کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے اور مستفیض الرحمن کو بھی دہلی نے خرید لیا ہے۔ حالانکہ ابھی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے مستفیض الرحمن کو این او سی نہیں ملا ہے۔ یعنی دہلی کے لیے کچھ ایسے مشکلات سامنے ہیں، جس سے باہر نکلنا آسان نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے