مذاکرات میں یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

مذاکرات میں یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 36 ویں تہران بین الاقوامی کتاب میلے کے دورے کے دوران یورینیم افزودگی کے قومی حق پر زور دیا۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یورینیم افزودگی ایرانی عوام کے حقوق میں سے ایک ہے جس پر ہم نہ تو میڈیا میں اور نہ ہی مذاکرات کی میز پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔ یہ ایرانی عوام کا حق ہے اور کوئی بھی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تہران ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے "اعتماد پیدا کرنے اور شفافیت کی پیشکش” کے لیے تیار ہے۔

عراقچی نے کہا کہ فریقین کو ابھی تک مفاہمت کے فریم ورک تک پہنچنا باقی ہے، اگر ہم افہام و تفہیم اور معاہدے کے فریم ورک تک پہنچ جاتے ہیں تو دیگر مسائل بھی اٹھائے جائیں گے، لیکن ہم ابھی تک اس مرحلے تک نہیں پہنچے ہیں۔

انہوں نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے تازہ دور کے دوران ایران کو جوہری معاہدے کے لیے ایک تحریری تجویز دی تھی۔

عراقچی نے اس سلسلے میں کہا کہ مذاکرات کے دوران، دوسرے فریق کو تحریری شکل میں خیالات پیش کیے گئے، لیکن ہمیں ابھی تک تحریری شکل میں کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے