’گجرات سماچار کو خاموش کر کے جمہوریت کی آواز دبائی جا رہی ہے‘ – راہل گاندھی کا سخت ردعمل

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ’گجرات سماچار‘ کے ڈائریکٹر باہوبلی بھائی شاہ کی گرفتاری اور میڈیا ہاؤس پر ای ڈی کی کارروائی کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔
اپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پوسٹ میں راہل گاندھی نے سخت الفاظ میں کہا، ’’گجرات سماچار کو خاموش کرنے کی کوشش صرف ایک اخبار کی نہیں، بلکہ پورے جمہوری نظام کی آواز دبانے کی ایک اور سازش ہے۔ جب اقتدار کو آئینہ دکھانے والے اخباروں پر تالے لگائے جاتے ہیں، تب سمجھ لیجیے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ باہوبلی شاہ کی گرفتاری خوف کی اسی سیاست کا حصہ ہے، جو اب مودی حکومت کی شناخت بن چکی ہے۔ ملک نہ ڈنڈے سے چلے گا، نہ ڈر سے — بھارت چلے گا سچ اور آئین سے۔‘‘