گجرات کے بااثر اخبار ’گجرات سماچار‘ کے مالک باہوبلی شاہ گرفتار، صحت بگڑنے پر اسپتال منتقل

گجرات کے معروف روزنامہ ’گجرات سماچار‘ کے مالک باہوبلی شاہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے فوراً بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں احمد آباد کے وی ایس اسپتال لے جایا گیا، لیکن انہوں نے نجی اسپتال میں علاج کروانے کی خواہش ظاہر کی، جس پر بعد میں انہیں زائیڈس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
باہوبلی شاہ اور ان کے بھائی شریانس شاہ ’گجرات سماچار پبلی کیشنز گروپ‘ کے مشترکہ مالک ہیں، جس کا آغاز 1932 میں ہوا تھا۔ میڈیا کے علاوہ باہوبلی شاہ 15 سے زائد کاروباری اداروں سے بھی وابستہ ہیں۔