بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو کر لیا راضی، ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے منتخب کھلاڑی کھیلیں گے آئی پی ایل

بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو کر لیا راضی، ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے منتخب کھلاڑی کھیلیں گے آئی پی ایل

بی سی سی آئی سے بات چیت کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ بورڈ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کی تیاری اب 3 جون سے شروع کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی پی ایل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

user

9 مئی کو ہند-پاک کشیدگی کے سبب آئی پی ایل کو وقتی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ جنگ بندی کے بعد 17 مئی سے ایک بار پھر آئی پی ایل کا جلوہ دیکھنے کو ملنے والا ہے۔ کئی غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل کے بقیہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے واپس آ رہے ہیں۔ لیکن جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے نئے شیڈول کے اعلان سے قبل ہی آئی پی ایل کے مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کرنے والے اپنے 8 کھلاڑیوں کو ہندوستان چھوڑنے کا فرمان جاری کر دیا تھا۔ بورڈ نے کہا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو تیاری کے لیے کسی بھی صورت میں 26 مئی تک جنوبی افریقہ لوٹنا ہوگا۔ لیکن بی سی سی آئی سے بات چیت کے بعد جنوبی افریقہ بورڈ نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ بورڈ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کی تیاری اب 3 جون سے شروع کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی، جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو 3 جون تک آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینے کے لیے راضی کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو کم سے کم پلے آف (2 جون) تک کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) کے ڈائریکٹر اینوک اینکوے نے کہا کہ ’’ہم شیڈول میں اصلاح کر رہے ہیں، ٹیم 3 جون سے ٹریننگ سے شروع کرے گی۔ اس معاملہ پر اعلیٰ عہدہ پر فائز لوگ بات کر رہے ہیں۔ زمینی سطح پر ہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں منتخب کیے گئے 8 کھلاڑیوں میں کاربن واش اور ریان ریکلٹن (ممبئی انڈینس)، ویان مولڈر (سنرائزرس حیدرآباد)، مارکو یانسن (پنجاب کنگس)، ایڈن مارکرم (لکھنؤ سپر جائنٹس)، لنگی اینگیڈی (رائل چیلنجرس بنگلورو) اور ٹرسٹن اسٹبس (دہلی کیپیٹلس) شامل ہیں۔ ان تمام کو ہی جنوبی افریقہ بورڈ نے 26 مئی تک وطن واپس لوٹنے کے لیے کہا تھا۔ حالانکہ حیدرآباد کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے کی دوڑ سے باہر ہے، ایسے میں ان کے کھلاڑی ویان مولڈر صحیح وقت پر وطن واپس لوٹ سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ بقیہ کھلاڑیوں کو کم از کم پلے آف تک تو رکنا پڑ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے