مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر شام پر قابض تکفیری دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک طاقتور ماضی کی حامل شخصیت قرار دیا!
انہوں نے قطر میں تاجروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ میں نے شام کے نئے رہنما سے ملاقات کی، جو طاقتور ماضی کے حامل ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے ایک اچھے حکمران ہوں گے اور ہم اس کا مشاہدہ کریں گے۔!
ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ انھوں نے قطر کے دورے کے دوران الجولانی سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات کے دوران الجولانی نے ان سے کہا کہ شام میں حالات مستحکم ہونے پر وہ قابض صیہونی حکومت کو تسلیم کر لیں گے۔!
ٹرمپ نے الجولانی سے یہ بھی کہا کہ وہ "ایک نوجوان اور پرکشش شخص” ہیں!
خیال رہے کہ شام میں بدترین خونی کھیل کھیلنے والے دہشت گرد اور سفاک قاتل کی تعریف کرنے پر عالمی میڈیا ایک بار پھر امریکہ کے دوہرے معیار اور منافقانہ طرزعمل پر انگشت بدندان ہے!
دنیا پر واضح ہوچکا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کا امریکی نعرہ ایک پرکشش سلوگن ہے جس کے پیچھے امریکی چنگیزیت چھپی ہے۔