’بہار کی عوام اس ناانصافی کو یاد رکھے گی‘، راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

’بہار کی عوام اس ناانصافی کو یاد رکھے گی‘، راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’اب کیا دلت، محروم، پسماندہ طبقات کے طلبا سے خطاب کرنا آئین کے خلاف ہے؟ کیا ان کی تعلیم، ان کا داخلہ امتحان اور ملازمتوں کے بارے میں ان سے بات چیت کرنا کوئی گناہ ہے؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>کھڑگے، راہل اور پرینکا / تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>کھڑگے، راہل اور پرینکا / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

کھڑگے، راہل اور پرینکا / تصویر سوشل میڈیا

user

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کو بہار پولیس نے جمعرات کو دربھنگہ میں روک دیا۔ وہ امبیڈکر ہاسٹل میں طلبا سے بات چیت کرنے جا رہے تھے۔ کانگریس نے اس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے اس معاملے میں سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طلبا سے خطاب کرنے سے روکا جانا تاناشاہی کا عروج ہے۔ کھڑگے نے یہ دعویٰ بھی کہا کہ بہار کی عوام جنتا دل یو اور بی جے پی کو اس غلط حرکت کا معقول جواب دے گی۔

ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی کے ساتھ کیے گئے ناروا سلوک پر اپنا رد عمل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعہ ظاہر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں کھڑگے نے لکھا ہے کہ ’’اب کیا دلت، محروم، پسماندہ طبقات کے طلبا سے خطاب کرنا بھی آئین کے خلاف ہے؟ کیا ان کی تعلیم، ان کے داخلہ امتحان اور ملازمتوں کے بارے میں ان سے بات چیت کرنا کوئی گناہ ہے؟‘‘ کانگریس صدر نے مزید کہا کہ ’’جمہوریت کی جائے پیدائش بہار اس ناانصافی کو یاد رکھے گی اور وقت آنے پر جنتا دل یو اور بی جے پی کو اس کا مناسب جواب بھی دے گی۔‘‘

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی راہل گاندھی کے ساتھ ہوئے غلط سلوک پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دربھنگہ کے امبیڈکر ہاسٹل میں ’شکشا نیائے سمواد‘ پروگرام کے تحت طلبا سے بات چیت کرنے جا رہے حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کو روکنا شرمناک، قابل مذمت اور بزدلانہ عمل ہے۔ پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’تاناشاہی پر آمادہ جنتا دل یو-بی جے پی اتحاد کی حکومت کو یہ بتانا چاہیے کہ کیا بہار میں حزب اختلاف کے قائد کا جانا جرم ہے، یا دلتوں، پسماندوں، محروموں اور غریبوں کی آواز اٹھانا جرم ہے؟‘‘ پرینکا گاندھی نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف اور انقلاب کی زمین بہار کی عوام ایسی تاناشاہی برداشت نہیں کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے