’ہندوستان نے صفر ٹیکس کی پیشکش کی‘، امریکی صدر ٹرمپ کے دعویٰ کے بعد تجارتی جنگ ختم ہونے کے آثار

’ہندوستان نے صفر ٹیکس کی پیشکش کی‘، امریکی صدر ٹرمپ کے دعویٰ کے بعد تجارتی جنگ ختم ہونے کے آثار

امریکی صدر اس وقت تین خلیجی ممالک کے دورہ پر ہیں۔ قطر میں انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے امریکہ کو ایک ’ٹریڈ ڈیل‘ آفر کی ہے۔ امریکہ سے درآمد کیے جانے والے بہت سارے سامان پر اب ہندوستان ’زیرو ٹیرف‘ لے گا۔

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی / ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)</p></div><div class="paragraphs"><p>نریندر مودی / ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)</p></div>

نریندر مودی / ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)

user

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ ختم ہونے کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ہندوستان پر 26 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب انھوں نے قطر میں کچھ نرم رویہ ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان نے امریکہ سے درآمد کیے جانے والے بیشتر سامان پر ٹیکس کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے۔

دراصل امریکی صدر ٹرمپ اس وقت 3 خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق انھوں نے قطر میں کہا کہ ہندوستان نے امریکہ کو ایک ٹریڈ ڈیل آفر کی ہے۔ امریکہ سے برآمد کردہ بہت سارے سامانوں پر اب ہندوستان ’زیرو ٹیرف‘ لے گا۔ ٹرمپ نے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا ہے، جب انھوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیدا کشیدگی میں ثالثی کرتے ہوئے خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ اتنا ہی نہیں، دونوں ممالک کو ایسا نہیں کرنے کے لیے ٹریڈ بند کرنے کی دھمکی بھی دی۔ یہ دعویٰ خود ٹرمپ نے کیا تھا، حالانکہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ٹریڈ سے متعلق کسی بھی بات کو خارج کر دیا تھا۔

بہرحال، 30 اپریل کو ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہندوستان اور ان کے بیچ ٹریڈ ڈیل کو لے کر بات چیت بہترین دور میں چل رہی ہے۔ انھوں نے جلد ہی اس پر آخری فیصلہ سامنے آنے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔ حال ہی میں ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جنپنگ کے درمیان 90 دنوں کے لیے ٹیرف کو کم کرنے پر اتفاق قائم ہوا تھا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سامانوں پر ٹیرف کو 115 فیصد تک گھٹا دیا تھا۔ اس طرح کے اقدام سے عالمی سطح پر ’تجارتی جنگ‘ ختم ہونے کے خوش آئند آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے ’زیرو ٹیرف‘ والا بیان ضرور دے دیا ہے، لیکن ہندوستان کی طرف سے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ نہ ہی اس بارے میں ابھی کسی ٹریڈ ڈیل کی آفیشیل جانکاری شیئر کی گئی ہے۔ اگر یہ معاہدہ سچ میں طے پاتا ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ ختم ہو سکتی ہے۔


[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے