تمل ناڈو کے کُوڈالور میں فیکٹری کے سیویج ٹینک میں دھماکہ، 20 افراد زخمی، 50 گھروں میں داخل ہوا کیمیکل والا پانی

حادثے کے بعد لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھی گئی۔ لوگوں نے کُوڈالور-چدمبرم شاہراہ پر سڑک جام کرکے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے فیکٹری انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام لگایا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ لوگوں نے اس معاملے کے مستقل حل کی بھی مانگ کی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی فیکٹری سے کیمیکل کے رساؤ کی شکایتیں سامنے آئی تھیں لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ (ٹی این پی سی بی) اور مقامی انتظامیہ نے حادثے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی وجوہات اور ماحولیات پر اس کے اثرات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔