چھتیس گڑھ: کریگٹا پہاڑی پر چلائے گئے 21 روزہ ’نکسل مخالف آپریشن‘ میں 31 سے زائد نکسلی ہلاک، 1.72 کروڑ روپے کا تھا انعام

چھتیس گڑھ: کریگٹا پہاڑی پر چلائے گئے 21 روزہ ’نکسل مخالف آپریشن‘ میں 31 سے زائد نکسلی ہلاک، 1.72 کروڑ روپے کا تھا انعام

ڈی جی پی ارون دیو گوتم کے مطابق ’نکسل مخالف آپریشن‘ میں مسلح افواج کو بھی تھوڑا بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس آپریشن کے دوران 18 جوان زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فائل، تصویر سوشل میڈیا

user

کریگٹا پہاڑی پر چلائے گئے نکسل مخالف آپریشن میں چھتیس گڑھ پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس مہم کے تحت پولیس نے 150 سے زائد بنکروں کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ 31 سے زائد نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے نکسلیوں کے مختلف ٹھکانوں سے بڑے پیمانے پر اسلحے اور گولہ بارود برآمد کیے ہیں۔ یہ تمام اطلاعات چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی ارون دیو گوتم اور سی آر پی ایف کے ڈی جی نے پریس کانفرنس کے ذریعہ دیں۔

ڈی جی پی ارون دیو کے مطابق مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود کریگٹا پہاڑی پر یہ آپریشن 21 دنوں سے مسلسل جاری تھا۔ اس آپریشن میں سنٹرل فورس کے ساتھ مل کر ریاستی پولیس نے 31 نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ ان میں سے 28 کی شناخت ہو گئی ہے، جبکہ دیگر 3 کی شناخت ابھی باقی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ مارے گئے نکسلیوں پر 1.72 کروڑ روپے کا انعام تھا۔

ڈی جی پی نے پریس کانفرنس میں اس بات کی بھی جانکاری دی کہ مارے گئے نکسلیوں میں 2 نکسلی بے حد خاص اور ڈویژن سطح کے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس آپریشن میں خاتون نکسلی بھی ماری گئی ہیں۔ جبکہ 214 نکسلیوں کے ٹھکانوں اور بنکروں کو تباہ کرتے ہوئے وہاں سے ایس ایل آر رائفل کے علاوہ بڑی تعداد میں آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک اسلحے برآمد کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں کے ٹھکانوں سے 450 آئی ای ڈی کے علاوہ میڈیکل-الیکٹرک سامان، نکسلی لٹریچر اور نکسلیوں کے زیر استعمال دیگر اشیاء بھی ضبط کیے ہیں۔

ڈی جی پی ارون دیو گوتم کے مطابق نکسل مخالف اس آپریشن میں مسلح افواج کو بھی تھوڑا بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس آپریشن کے دوران 18 جوان زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ اس آپریشن کی سب سے بڑی کامیابی یہ رہی کہ سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں کی ’ٹیکنیکل ڈویژن ٹیم‘ کے 4 تکنیکی یونٹوں کو تباہ کر دیا۔ نکسلی اس کا استعمال دیسی ہتھیار، آئی ای ڈی اور دیگر مہلک چیزوں کی تیاری کے لیے کرتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے