ایران اور پاکستان کا تجارتی اور اقتصادی تعاون کی توسیع پر اتفاق

ایران اور پاکستان کا تجارتی اور اقتصادی تعاون کی توسیع پر اتفاق

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان نے اقتصادی تعاون سمیت تجارتی تبادلے کو آسان بنانے کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں سے عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا جب کہ لاجسٹک اخراجات میں کمی آئے گی۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اس بات پر زور دیا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کا نہ ہونا تجارتی اور عوامی تعلقات کی توسیع میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران-اسلام آباد اور زاہدان-کوئٹہ کے درمیان براہ راست روٹس قائم کرنے سے نہ صرف سفر میں آسانی ہوگی بلکہ لاگت بھی کم ہوگی اور وقت کی بچت کے ساتھ تیسرے ملک کے اسٹاپ اوور پر انحصار ختم ہوگا۔

اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے ان تجاویز کا خیرمقدم کیا اور ایران کے ساتھ ہوابازی کے تعلقات کو بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دارالحکومتوں کے علاوہ پاکستان میں ملتان، سیالکوٹ اور پشاور جیسے شہروں میں ایران کے مختلف شہروں کے ساتھ براہ راست فضائی روابط قائم کرنے، اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو مزید وسعت دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

ایران اور پاکستان اعلیٰ سطحی بات چیت کے ذریعے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے فعال طور پر کام کر رہے ہیں جس میں لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور باہمی مارکیٹ تک رسائی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے