مسلم ممالک اسرائیل پر دباو بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کریں، قالیباف

مسلم ممالک اسرائیل پر دباو بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کریں، قالیباف

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب نے او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کے 19ویں اجلاس میں کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک صیہونی حکومت کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے موئثر اقدام کریں۔

قالیباف نے مزید کہا کہ ایران صیہونی حکومت پر سیاسی، اقتصادی اور ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کرنے کے لیے اسلامی ممالک سے فوری اور موثر اقدام کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صیہونی حکام کے جنگی جرائم، نسل کشی، اور نسل پرستی کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کا جمہوری حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کے 19ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جکارتہ پہنچے۔  یہ سربراہی اجلاس 12 سے 15 مئی تک منعقد ہو رہا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے