مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایک تقریب میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر جے پی نڈا، مرکزی وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال، سبکدوش ہونے والے جج سنجیو کھنہ، کئی مرکزی وزرا، سپریم کورٹ کے جج اور ہائی کورٹ کے کئی سابق ججز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر جسٹس گوائی کی اہلیہ، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔
چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کے پاؤں چھوئے۔ جسٹس کھنہ منگل 13 مئی کو 51 ویں چیف جسٹس کے طور پر ریٹائر ہو گئے۔ انہوں نے جسٹس گوائی کو بطور چیف جسٹس اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی تھی۔