ایران کی عرب ممالک کو مشترکہ یورینیم افزودگی کی پیشکش

ایران کی عرب ممالک کو مشترکہ یورینیم افزودگی کی پیشکش

مہر خبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران نے مشرق وسطی کے عرب ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ یورینیم افزودگی منصوبے کی تجویز پیش کی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے اس انکشاف کی دی گارڈین نے بھی تائید کی ہے اور لکھا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ یورینیم افزودگی کے حوالے سے تعاون کی تجویز دی ہے۔

گارڈین کے مطابق ایران کا مقصد ایک ایسا علاقائی کنسورشیم قائم کرنا ہے جو یورینیم کی افزودگی کا کام انجام دے، تاکہ امریکہ کی جانب سے اس پروگرام کی مخالفت پر قابو پایا جاسکے۔ اگر یہ منصوبہ حقیقت پر مبنی ہو، تو اس سے عرب ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں شکوک کم ہوسکتے ہیں۔

گارڈین نے اس تجویز کو ایران کے اس مؤقف کی تقویت کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے کہ اسے یورینیم افزودگی کی صلاحیت برقرار رکھنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے اس خبر کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے