مائیکرو سافٹ 6 ہزار ملازمین کو دکھائے گا باہر کا راستہ، مصنوعی ذہانت میں بھاری سرمایہ کاری بنی وجہ

ہٹائے جانے والے ملازمین کو دو متبادل بھی دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے تحت ملازمت ختم ہونے کے بعد 60 دنوں کی تنخواہ دی جائے گی۔ ساتھ ہی متاثر ہونے والے ملازمین انعام اور بونس کے بھی اہل ہوں گے۔


مائیکرو سافٹ ایک بار پھر بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو باہر کا راستہ دکھانے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی عالمی سطح پر اپنے 3 فیصد ملازمین کی چھٹنی کرے گی، جس سے تقریباً 6000 لوگوں کو اپنی نوکری گنوانی پڑ سکتی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس چھٹنی میں صرف واشنگٹن ریاست میں ہی 1,985 ملازمین متاثر ہوں گے۔ یہ قدم کمپنی کے تنظیمی ڈھانچے میں کا حصہ ہے۔
چھٹنی سے متاثر اسٹاف کے پاس کمپنی کی طرف سے دو متبادل بھی دیئے جا رہے ہیں جن میں پہلا متبادل یہ ہے کہ ملازمین کو ان کی ملازمت ختم ہونے کے بعد 60 دنوں کی تنخواہ دی جائے گی۔ ساتھ ہی متاثر ہونے والے ملازمین انعام اور بونس کے بھی اہل ہوں گے۔ ایک بیان میں مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے سی این بی سی سے کہا کہ ڈائنامک مارکیٹ میں کمپنی کی کامیابی کے لیے ہم ضروری تنظیمی تبدیلی مسلسل کرتے رہیں گے۔
اس کے علاوہ کارکردگی کی بنیاد پر نکالے جا رہے ملازمین کو یا تو اصلاح کے لیے کچھ وقت دیا جائے گا یا پھر وہ 16 ہفتے کی علیحدگی تنخواہ کے ساتھ گلوبل والینٹری سیپریشن ایگریمنٹ کا بھی متبادل چن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 2024 کے جون تک مائیکروسافٹ میں ملازمین کی کُل تعداد 228000 تھی۔ ایسے میں تین فیصد اپنے گلوبل اسٹاف کو کمپنی کی طرف سے نکالا جا رہا ہے۔ کمپنی نے اس فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کی وجہ لاگت کنٹرول اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں کی گئی بھاری سرمایہ کاری کو بتایا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے اپنے ملازمین کی چھٹنی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی مینجمنٹ کے کنٹرول کی حد کو مزید بڑھا کر کہیں زیادہ منظم اور ترتیب وار کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں حال میں ہو رہی اس چھٹنی سے خاص طور پر انتظامی کرداروں میں لگے لوگ زیادہ متاثر ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔