امرتسر میں زہریلی شراب سے ہلاکتیں 20 تک پہنچیں، کئی افراد اسپتال میں زیرعلاج

پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بتایا کہ مجیٹھا میں پیش آئی اس دلخراش واردات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی ہے۔ ان کے مطابق زہریلی شراب کے کاروبار سے وابستہ کئی مقامی دکاندار اور سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) اور آبکاری ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈی ایس پی سب ڈویژن مجیٹھا اور تھانہ مجیٹھا کے ایس ایچ او کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔