امریکی صدر کے ایلچی قطری حکام سے مذاکرات کے لئے دوحہ جائیں گے، ذرائع

امریکی صدر کے ایلچی قطری حکام سے مذاکرات کے لئے دوحہ جائیں گے، ذرائع

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکاف اور صہیونی رژیم کا ایک وفد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کے لئے آج دوحہ کا دورہ کرے گا۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیس نے اطلاع دی ہے کہ وٹکاف کے دورہ قطر کا مقصد دوحہ کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی  مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔

وِٹکاف نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم قطر جارہے ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ موجودہ حالات میں بہتری لانے کا موقع موجود ہے، ہم سب ایک سفارتی حل چاہتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ اب تک رہا ہونے والے تمام یرغمالیوں کو اس سفارتی عمل کے فریم ورک میں آزاد کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے وٹکاف اور ٹرمپ کے نمائندے ایڈم بوہلر کے ساتھ دو گھنٹے کی ملاقات کی جس میں تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کی کوشش پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ وِٹکاف نے دوحہ کے دورے کو مذاکرات میں پیشرفت پر اعتماد کی علامت کے طور پر بیان کیا ہے۔

دوسری طرف ، صہیونی ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کے ایک وفد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے قطر کا سفر کیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے