’مودی جی کو فوراً ایسے وزیر کو برخاست کر دینا چاہیے‘، کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازعہ بیان پر کھڑگے برہم

’مودی جی کو فوراً ایسے وزیر کو برخاست کر دینا چاہیے‘، کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازعہ بیان پر کھڑگے برہم

مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وجئے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کو پاکستانیوں کی بہن بتایا تھا، جس پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ریاستی وزیر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وجئے شاہ نے اپنے ایک بیان میں کرنل صوفیہ قریشی کو مبینہ طور پر پاکستانیوں کی بہن بتا کر اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مار لی ہے۔ اب ان کی ہر طرف سے شدید مذمت ہو رہی ہے اور انھیں ہندوستان کی ایک بہادر بیٹی کی بے عزتی کرنے کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اس متنازعہ بیان پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ مطالبہ تک کر دیا ہے کہ وہ ایسے وزیر کو فوراً برخاست کریں۔

کانگریس صدر کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی کی مدھیہ پردیش حکومت کے ایک وزیر نے ہماری بہادر بیٹی کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں بے حد ہتک آمیز، شرمناک اور نازیبا تبصرہ کیا ہے۔ پہلگام کے دہشت گرد ملک کو تقسیم کرنا چاہتے تھے، لیکن دہشت گردوں کو منھ توڑ جواب دینے میں پورے ’آپریشن سندور‘ کے دوران ملک متحد تھا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس کی ذہنیت خاتون مخالف رہی ہے۔ پہلے پہلگام میں شہید بحریہ افسر کی بیوی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا، پھر خارجہ سکریٹری وکرم مسری کی بیٹی کو پریشان کیا، اور اب بی جے پی کے وزیر ہماری جانباز صوفیہ قریشی کے لیے ایسے بیہودہ تبصرے کر رہے ہیں۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’مودی جی کو فوراً ایسے وزیر کو برخاست کر دینا چاہیے۔‘‘

اس معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نریش کمار کا بھی تلخ رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے وجئے شاہ کے بیان کو شدید مذمت کے قابل قرار دیا اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے مطالبہ کیا کہ وہ وجئے شاہ کے خلاف فوراً سخت کارروائی کریں۔ ڈاکٹر نریش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’جب پورا ملک متحد ہو کر دشمنوں کو سخت جواب دے رہا ہے، ایسے وقت میں اس طرح کے بیان نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں، بلکہ قومی اتحاد اور فوج کے حوصلہ کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ وجئے شاہ نے ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’جنھوں نے ہماری بہنوں کے سندور اجاڑے تھے، ان کٹے پِٹے لوگوں کو ہم نے انہی کی بہن بھیج کر ان کی ایسی کی تیسی کروائی۔‘‘ اس بیان کے بعد ملک بھر میں ناراضگی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈاکٹر نریش کمار نے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک گلدستہ ہے، جس میں سبھی مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ یہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، جس کے دَم پر ہمارا ملک آج دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر ہے۔ ایسے زہریلی بیانوں سے دور بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے