مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان ناصر کنعانی نے ایکس پر لکھا کہ اسپتال میں میزائل سے صحافی کا قتل! صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممتاز فلسطینی صحافی حسن اصلیح کو غزہ کے ناصر ہسپتال میں علاج کے دوران اسرائیلی میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا، غاصب صیہونی رژیم کی بنیاد ہی دہشت گردی پر قائم ہے۔