سی بی ایس ای 10ویں کا نتیجہ جاری، کامیابی کی شرح 93.66 فیصد، لڑکیوں کا جلوہ

اس سال دسویں جماعت کے امتحان میں مجموعی طور پر 23 لاکھ 85 ہزار 79 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے 23 لاکھ 71 ہزار 939 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے 22 لاکھ 21 ہزار 636 طلبہ کامیاب قرار دیے گئے، یوں اس سال کا مجموعی پاس فیصد 93.66 رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے 0.66 فیصد بہتر ہے۔
نتائج کے مطابق اس سال لڑکیوں نے بازی ماری ہے، ان کا کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کا نتیجہ 92.63 فیصد رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرانس جینڈر طلبہ نے بھی 95 فیصد کامیابی حاصل کی، جو کہ لڑکیوں کے برابر ہے۔