مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر ضلع میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ دس سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق متعدد افراد کو نازک حالت میں امرتسر سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او آبتاب سنگھ نے بتایا کہ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تمام افراد نے اتوار کی شام ایک ہی جگہ سے شراب خریدی تھی۔ کچھ افراد پیر کی صبح ہلاک ہوگئے، جنہیں مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دیے بغیر دفنا دیا۔ بعض نے موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی اور اصل معاملہ چھپایا گیا۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد زہریلی شراب کے مرکزی سپلائرز پرابھجیت سنگھ اور صاحب سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔