پہلگام دہشت گردانہ حملہ: مہلوکین کے کنبوں کو ’نیشنل اسٹاک ایکسچینج‘ نے ایک کروڑ روپے دینے کا کیا اعلان

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: مہلوکین کے کنبوں کو ’نیشنل اسٹاک ایکسچینج‘ نے ایک کروڑ روپے دینے کا کیا اعلان

این ایس ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو افسر آشیش چوہان نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرہ کنبوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ یہ پورے ملک کے لیے ایک غمناک لمحہ ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج / آئی اے این ایسنیشنل اسٹاک ایکسچینج / آئی اے این ایس
نیشنل اسٹاک ایکسچینج / آئی اے این ایس
user

ایک طرف پہلگام دہشت گردانہ حملہ کا جواب ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ دیا ہے، اور دوسری طرف پہلگام میں ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کو مختلف اداروں کے ذریعہ معاوضہ دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل 2025 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شکار لوگوں کے تئیں گہری ہمدردی ظاہر کی ہے۔

اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کی حمایت کے لیے این ایس ای نے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کی معاشی مدد کا اعلان کیا ہے۔ یہ ادارہ ہر ایک مہلوکین کے کنبہ کو 4-4 لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی۔ اس پیش قدمی کے ذریعہ این ایس ای نے غم کے اس وقت میں ملک کے ساتھ اپنی یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ این ایس ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو افسر آشیش چوہان کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرہ کنبوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

آشیش چوہان نے متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ غمناک ہے۔ ہماری پوری ہمدردی اور حمایت متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہے۔ ہم ان کی مدد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج نے اس سلسلے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کر جانکاری دی ہے۔

اس سے قبل ایل آئی سی نے بھی متاثرہ کنبوں کی مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تھا۔ ایل آئی سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مالی امداد فراہم کرنے کے لیے دعووں کے نمٹان کو ترجیح دے گی۔ ایل آئی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں معصوم لوگوں کی جان جانے سے ہمیں گہرا غم ہوا ہے۔ ایل آئی سی نے بھی اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کی تھی اور متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے