پیوٹن ایران کا دورہ کریں گے، تیاریاں جاری ہیں، ایرانی حکومتی ترجمان

پیوٹن ایران کا دورہ کریں گے، تیاریاں جاری ہیں، ایرانی حکومتی ترجمان

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے روسی میڈیا کو بتایا کہ تہران کو توقع ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیوٹن کے تہران کے دورے پر فی الحال کام کیا جا رہا ہے اور تیاریاں جاری ہیں۔

گزشتہ ماہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ تہران کو امید ہے کہ پیوٹن 2025 میں ایران کا دورہ کریں گے۔

کریملن نے ابھی تک روسی صدر کے دورہ ایران سے متعلق شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں عراقچی نے ماسکو میں ایک ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام روسی صدر ولادیمیر پیوتن کے حوالے کیا۔

اعلی ایرانی سفارت کار نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تحریری پیغام روس کے صدر تک پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات کے ایجنڈے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے