ہندوستان سے جنگ کی صورت میں 2 کروڑ پاکستانی عوام اپنی فوج کا نہیں دیں گے ساتھ، سروے میں انکشاف

ان 2 کروڑ عوام کا ماننا ہے کہ پاکستان کو جنگ میں نہیں جانا چاہیے۔ ایسا اس لیے کیونکہ پاکستان کے لیے ہندوستان جیسے ملک سے جنگ کرنے کا مطلب ہے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارنا۔


ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ضرور ہو چکا ہے، لیکن حالات میں کشیدگی برقرار ہے۔ 7 مئی کو ہندوستان نے مشن ’آپریشن سندور‘ شروع کر جو کارروائی کی، اس کے بعد پاکستانی عوام میں دہشت و خوف کا ماحول ہے۔ موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’گیلپ پاکستان‘ نے ایک سروے کیا ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ تقریباً 2 کروڑ پاکستانی عوام ہندوستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتی۔ ان 2 کروڑ پاکستانی عوام کا صاف لفظوں میں کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی ہندوستان سے جنگ ہوئی تو وہ پاکستانی فوج کا ساتھ نہیں دیں گے۔
یہ سروے 7 مئی کو ہندوستان کے ذریعہ پاکستان مقبوضہ کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں چلائے گئے ’آپریشن سندور‘ کے بعد کرایا گیا۔ ہندوستان کے ذریعہ کی گئی اس کارروائی میں تقریباً 100 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اور کئی پاکستانی فوجیوں کے بھی ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ آپریشن سندور کے تحت دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا تھا، اور اس کے بعد ہندوستانی فوجی افسران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آپریشن سندور کے بعد پاکستانی حکومت نے ہندوستان پر کئی جھوٹے الزامات عائد کیے تھے، جن کی قلعی ہندوستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی کھولی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی فوج پر وہاں کی عوام کو بھی اعتماد نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گیلپ پاکستان کے سروے میں 2 کروڑ پاکستانی عوام نے اپنی ہی فوج کا ساتھ نہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں، جنھیں پاکستان کی اصل حقیقت اچھی طرح معلوم ہے۔
ان 2 کروڑ پاکستانی عوام کا ماننا ہے کہ پاکستان کو جنگ میں جانا ہی نہیں چاہیے، کیونکہ پاکستان کے لیے ہندوستان جیسے ملک سے جنگ کرنے کا مطلب ہے اپے پیروں پر خود کلہاڑی مارنا۔ ان دنوں جن حالات سے پاکستان نبرد آزما ہے، وہ پوری دنیا جانتی ہے۔ جی ڈی پی سے لے کر پاکستان کی معیشت تک، سب کچھ بے حال ہے۔ ان سبھی چیزوں سے یہ صاف ہوتا ہے کہ عوام جنگ سے ڈری ہوئی ہے، وہ معاشی استحکام اور امن چاہتی ہے۔ ساتھ ہی کئی علاقوں میں پاکستانی فوج کے مظالم کے سبب بھی لوگ فوج کا ساتھ نہیں دینا چاہتے۔
پاکستانی میڈیا نے اس گیلپ سروے میں بتایا کہ 93 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ جنگ ہو، لیکن بقیہ 7 فیصد، یعنی تقریباً 2 کروڑ عوام کا ماننا ہے کہ اگر ہندوستان کے ساتھ جنگ ہوئی، تو وہ فوج کا ساتھ نہیں دیں گے۔ یہ سروے صرف ایک نمبر نہیں ہے، بلکہ پاکستانی کی داخلی سیاست اور سماجی حالت کا آئینہ دار ہے۔ دہائیوں سے جاری فوجی پالیسی، دہشت گردوں کی پرورش و معاشی کنگالی سے نبرد آزما پاکستان میں اب عوام اپنے مستقبل کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کو تیار نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ کھل کر فوج کی مخالفت کر رہے ہیں اور ہندوستان سے امن کی وکالت کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔