امریکہ اور چین کے درمیان جاری ’تجارتی جنگ‘ 90 دنوں کے لیے بند! دونوں ممالک ٹیرف گھٹانے پر متفق

امریکہ اور چین کے درمیان جاری ’تجارتی جنگ‘ 90 دنوں کے لیے بند! دونوں ممالک ٹیرف گھٹانے پر متفق

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جنپنگ کے درمیان ٹیرف گھٹانے پر اتفاق قائم ہو گیا ہے۔

امریکہ اور چین، تصویر آئی اے این ایسامریکہ اور چین، تصویر آئی اے این ایس
امریکہ اور چین، تصویر آئی اے این ایس
user

امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف سے متعلق جاری جنگ کچھ ماہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔ یہ ایک ’جنگ بندی‘ کی طرح ہے، جس نے پوری دنیا کو راحت پہنچائی ہے۔ دنیا کی 2 سب سے بڑی معیشت کے درمیان جب ٹیرف کی جنگ شروع ہوئی تھی تو عالمی سطح پر اس کے اثرات دیکھنے کو ملے تھے۔ اب دونوں ممالک نے 90 دن کے لیے ایک دوسرے کے ملک سے درآمد کی جانے والی اشیا پر ٹیرف گھٹانے کو لے کر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جنپنگ کے درمیان ٹیرف گھٹانے پر اتفاق قائم ہو گیا ہے۔ چین اب امریکہ سے درآمد کیے جانے والے سامان پر 90 دنوں کے لیے 125 فیصد کی جگہ محض 10 فیصد ٹیرف لگائے گا، جبکہ امریکہ اب چین سے درآمد ہونے والی اشیا پر 90 دنوں تک 145 فیصد کی جگہ صرف 30 فیصد ٹیکس وصول کرے گا۔ امریکی وزیر مالیات اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے 90 دنوں کے لیے حقیقی معنوں میں 115 فیصد ٹیکس کم کیا ہے۔ اس طرح چین کا 125 فیصد کا ٹیرف اب 10 فیصد اور امریکہ کا 145 فیصد کا ٹیرف اب 30 فیصد رہ گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بروز اتوار دونوں ممالک کے لیڈران کی سوئٹزرلینڈ میں میٹنگ ہوئی، جس کے بعد ٹیرف کو کم کرنے پر اتفاق ائم ہوا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے جنوری میں امریکی صدر بننے کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈ وار شروع ہو گیا تھا۔ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی اشیا پر کُل 145 فیصد کا ٹیرف لگا دیا تھا، جس کے جواب میں چین نے امریکہ پر 125 فیصد کا مجموعی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔

بہرحال، امریکہ اور چین کے درمیان جاری ’تجارتی جنگ‘ پر ’سیز فائر‘ سے عالمی سطح پر خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس اعلان کے بعد ہانگ کانگ کے شیئر مارکیٹ انڈیکس ہینگ شینگ میں 3 فیصد کا اُچھال دیکھا گیا ہے، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تیزی کا رخ رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی پیر کے روز شیئر مارکیٹ میں بہت تیزی دیکھی گئی۔ ہند-پاک کے درمیان کشیدگی میں کمی آنے، سرحد پر جنگ بندی ہونے سے جہاں بازار کو طاقت ملی، وہیں چین اور امریکہ کے معاہدے سے گلوبل ٹریڈ مارکیٹ پر چھائے بحران کے بادل چھنٹنے سے بازار کو امید ملی اور اس نے زوردار اُچھال مارا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے