پاکستان میں پھر آیا تیز زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.6 درج، ایک ہفتہ میں تیسری بار ڈولی زمین

پاکستان میں پھر آیا تیز زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.6 درج، ایک ہفتہ میں تیسری بار ڈولی زمین

پاکستان میں گزشتہ کچھ مہینوں سے اتھلے زلزلے آئے ہیں، جو 70 کلومیٹر سے کم گہرے ہوتے ہیں۔ یہ گہرے زلزلوں کے مقابلے میں سطح پر زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی نے پاکستان کو پہلے ہی فکر میں مبتلا کر رکھا ہے، اب زلزلہ کے تازہ جھٹکوں نے عوام کو مزید خوف و دہشت میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان کے بلوچستان علاقہ میں تیز زلزلہ محسوس کیا گیا، حالانکہ اس سے کسی جانی و مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 بتائی گئی ہے، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تک بتائی جا رہی ہے۔ لوگوں میں خوف اس بات سے بھی ہے، کیونکہ ایک ہفتہ کے اندر پاکستان میں تیسرا موقع ہے جب زلزلہ کی وجہ سے زمین ڈولتی نظر آئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ 5 مئی کو بھی زلزلہ کے جھٹکے پاکستان میں محسوس کیے گئے تھے۔ اس وقت زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 درج کی گئی تھی۔ این سی ایس کے مطابق زلزلہ 10 کلومیٹر کی اتھلی گہرائی پر آیا تھا، جس کے سبب آفٹر شاکس کا اندیشہ بنا ہوا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ مہینوں سے اتھلے زلزلے آئے ہیں، جو 70 کلومیٹر سے کم گہرے ہوتے ہیں۔ یہ گہرے زلزلوں کے مقابلے میں سطح پر زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔ سطح سے صرف 10 کلومیٹر نیچے زلزلہ کے اثرات کم دوری طے کرتے ہیں، جس سے زلزلہ کے مرکز کے پاس تیز جھٹکا اور تباہی کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان جغرافیائی طور پر فیڈرل حکمراں قبائلی علاقہ، خیبر پختونخوا اور گلگت-بلتستان علاقہ ایرانی پٹھار پر یوریشین پلیٹ کے جنوبی کنارے پر واقع ہے۔ سندھ، پنجاب اور پاکستان کے قبضے والے جموں و کشمیر علاقہ جنوبی ایشیا میں پلیٹ کے شمال مغربی کنارے پر واقع ہے۔ اس لیے یہ علاقہ خطرناک زلزلوں کے لیے فعال ہے، کیونکہ دو ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ٹکراتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے