ہند۔پاک کشیدگی کے درمیان بند کیے گئے 32 ہوائی اڈے کھولے گئے، شہریوں کے لیے پروازیں شروع

ایئر پورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کی نوٹس کے مطابق بند کیے گئے سبھی 32 ہوائی اڈوں پر اڑانے شروع ہو چکی ہیں۔ ان ہوائی اڈوں میں اودھم پور، امبالہ، امرتسر، اونتی پور، بھٹنڈا، بھج، بیکانیر، چنڈی گڑھ، ہلوارہ، ہنڈن، جموں اور جیسلمیر، جام نگر، جودھپور، کانڈلا، کانگڑا (گگّل)، کیشود، کشن گڑھ، کُلّو منالی (بھونتر) اور لیہہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لدھیانہ، مُندرا، نلیا، پٹھان کوٹ، پٹیالہ، پوربندر، راجکوٹ (ہیراسر)، سرساوا، شملہ، سری نگر، تھوئس اور اُترلائی میں بھی شہری پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔