دیگھا میں مندر کا افتتاح، ہندوتوا سیاست پر کاری ضرب، بی جے پی پریشان

دیگھا میں مندر کا افتتاح، ہندوتوا سیاست پر کاری ضرب، بی جے پی پریشان

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دیگھا میں پوری کے جگن ناتھ دھام مندر کی طرز پر ایک مندر کا افتتاح کیا ہے، جسے بعض مبصرین نے ’کٹر ہندوتوا پر مبنی مندر سیاست‘ کو اپنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قدم سے بی جے پی بے چینی کا شکار ہو گئی ہے اور اب وہ اس کا توڑ تلاش کر رہی ہے۔ ابھی تک نئے مندروں کی تعمیر، مذہبی سیاحت کو فروغ دینا اور عقیدتمند ہندوؤں کے لیے تیرتھ یاترا کی حوصلہ افزائی کرنا ہندوتوا کے علمبردار تنظیموں کی پہچان تھی۔

بی جے پی کے لیے بڑی پریشانی یہ ہے کہ ممتا بنرجی ہندو ووٹوں کو یکجا کرنے کی اس جنگ میں بازی مار چکی ہیں۔ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری سمیت ریاستی بی جے پی قیادت ایسی صورتحال سے دوچار ہے جس سے نمٹنے کا ان کے پاس کوئی موثر طریقہ نہیں۔ دیگھا، ضلع مشرقی مدنا پور میں واقع ہے، جسے ادھیکاری خاندان کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ اس تناظر میں ممتا کا یہ اقدام سیاسی اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے