تین سو یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کرنے والی بی جے پی نے پی پی اے سی میں اضافہ کر کے دہلی والوں پر مہنگائی مسلط کر دی: دیویندر یادو

تین سو یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کرنے والی بی جے پی نے پی پی اے سی میں اضافہ کر کے دہلی والوں پر مہنگائی مسلط کر دی: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے بتایا کہ ڈی ای آر سی (دہلی الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن) نے مختلف ڈسکام کمپنیوں کو پی پی اے سی کی مد میں اضافی وصولی کی اجازت دی ہے۔ اس کے تحت بی ایس ای ایس یمنا 13.33 فیصد، بی ایس ای ایس راجدھانی 13.54 فیصد اور ٹاٹا پاور 19.22 فیصد اضافی پی پی اے سی چارجز بجلی کے بلوں میں شامل کریں گی، جس کی دہلی کانگریس مخالفت کرتی ہے۔

دیویندر یادو نے سوال اٹھایا کہ جب بی جے پی حکومت کو علم تھا کہ گرمیوں میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا تو پیشگی انتظام کیوں نہیں کیے گئے؟ انہوں نے کہا کہ تین مہینوں کے لیے پی پی اے سی میں اضافہ کر کے بی جے پی حکومت دہلی کے عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔ بجلی کے بلوں میں پہلے ہی توانائی چارج، فکسڈ چارج، سرچارج، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن چارج اور 7 فیصد پنشن چارج شامل کیے جا رہے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے