صیہونی رژیم کے جنوبی لبنان پر کے نئے حملے، جوزف حکومت خاموش تماشائی

صیہونی رژیم کے جنوبی لبنان پر کے نئے حملے، جوزف حکومت خاموش تماشائی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے یارین اور الضھیرہ کے علاقوں پر بم گرایا۔

صیہونی فوج نے عیتا الشعب قصبے کے مشرقی علاقے حی الرندہ کو بھی نشانہ بنایا۔

جنوبی لبنان کے قصبے مارون الراس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو لبنانی زخمی بھی ہوئے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے لبنان پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے بارے میں کہا: "ہم جنگ بندی کے معاہدے کے پابند ہیں اور لبنان صیہونی رژیم کی اشتعال انگیزی کا شکار نہیں ہوگا۔”

نبیہ بیری نے زور دے کر کہا: "اس مرحلے پر ہمارا ہتھیار صبر ہے، اور ہم صبر کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کریں گے۔”

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے