لائیو اپڈیٹ: ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات اگلے چند گھنٹوں میں شروع ہوں گے

لائیو اپڈیٹ: ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات اگلے چند گھنٹوں میں شروع ہوں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ کچھ دنوں کے تعطل کے بعد عمان کے دارالحکومت مسقط میں دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔

اس سے پہلے ہونے والے تین ادوار میں فریقین نے مذاکراتی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

ایرانی وفد مسقط پہنچ گیا

ایرانی وفد وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں مسقط پہنچ گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی وفد میں وزارت خارجہ کے اعلی حکام کے علاوہ ماہرین بھی شامل ہیں۔

یورینئم کی افزودگی ناقابل سمجھوتہ، ہمارے شہداء نے اپنا خون دیا ہے، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے مسقط روانگی سے پہلے کہا تھا کہ ہم نے گذشتہ روز قطر اور سعودی رب کا اہم دورہ کیا اور آج عمان روانہ ہورہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آج صبح تہران میں مشاورت ہوئی اور ہمیں امید ہے کہ آج کے مذاکرات میں کئی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

وزیرخارجہ نے امریکی حکام کے متضاد بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کے متضاد بیانات افسوس ناک ہیں۔ مذاکرات میں شامل امریکی نمائندوں اور باہر بیٹھے حکام کے بیانات میں تضاد ہی مذاکرات کی پیشرفت میں اصل رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے یورینئم کی افزودگی کے حوالے سے ایران کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ یورینئم کی افزودگی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہمارے سائنسدانوں اور دانشوروں نے اس راہ میں اپنا خون دیا ہے۔

مذاکرات 12 بجے شروع ہوں گے، بقائی

دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے دونوں ملکوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کے وقت کے مطابق دوپہر کے 12 بجے شروع ہوں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے