آپریشن سندور کے ذریعے راولپنڈی تک پہنچی ہندوستانی فوج کی دھمک: راجناتھ سنگھ

آپریشن سندور کے ذریعے راولپنڈی تک پہنچی ہندوستانی فوج کی دھمک: راجناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کے لیے ہندوستانی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن دہشت گرد تنظیموں نے ہندوستانی خاندانوں کو غمزدہ کیا، ان کے خلاف کارروائی کر کے فوج نے انصاف دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فوجی آپریشن نہیں بلکہ ہندوستان کی سیاسی، سماجی اور عسکری قوت ارادی کا مظاہرہ ہے۔ اس کارروائی سے دنیا کو پیغام گیا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی پالیسی میں کوئی نرمی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر موجود دہشت گردی کے ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن سندور شروع کیا گیا۔ ہماری افواج نے عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، جب کہ پاکستان نے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ مذہبی مقامات جیسے مندروں، گردواروں اور گرجا گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔ اس کے باوجود ہماری فوج نے دلیری، بہادری اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو سخت جواب دیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے