مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور آج عمان میں شروع ہورہا ہے۔
ایرانی وفد وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی حکام کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آنے کے بعد ایرانی وفد میں شامل رکن نے انتباہ کیا تھا کہ مذاکرات کے ایجنڈے سے خارج ہونے کی صورت میں مذاکرات کا سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔