مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور آج عمان میں شروع ہورہا ہے۔ کچھ دنوں کے لئے مذاکرات کا سلسلہ معطل ہونے کے بعد فریقین احتیاط کے ساتھ چوتھے دور میں شرکت کررہے ہیں۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم میں شامل ایک رکن نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ ایجنڈے سے خارج ہونے کی صورت میں مذاکرات کا عمل مزید جاری نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن تھا اور آئندہ بھی پرامن رہے گا۔