روسی صدر پوتن یوکرین کے ساتھ بلا شرط بات چیت کے لیے تیار، استنبول میں ہوگی میٹنگ

یوم فتح کے اختتام کے بعد پوتن نے کہا کہ وہ بغیرکسی شرط کے ترکیے کی راجدھانی استنبول میں یوکرینی نمائندہ سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات چیت 15 مئی کو ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کیف کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کے کہنے کے بعد بھی یوکرین بات چیت سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔
روسی صدر نے کہا، ’’روس نے 2022 میں مذاکرات کو ختم نہیں کیا تھا۔ پھر بھی امن کے لیے ہم تجویز دے رہے ہیں کہ بغیر کسی شرط کے ایک بار پھر ہم کیف سے سیدھی بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘