دہلی: ’دہشت گردی کے ساتھ نتیجہ خیز جنگ میں ہندوستان فتحیاب ہوگا‘، راج نواس میں کُل مذاہب اجلاس منعقد

دہلی: ’دہشت گردی کے ساتھ نتیجہ خیز جنگ میں ہندوستان فتحیاب ہوگا‘، راج نواس میں کُل مذاہب اجلاس منعقد

اجلاس میں سبھی نے متحد ہو کر ہماری مسلح افواج اور پی ایم مودی کی فیصلہ کن قیادت پر اپنے گہرے اعتماد کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس فیصلہ کن لڑائی میں ہندوستان فتحیاب ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>کُل مذاہب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وجئے سکسینہ</p></div><div class="paragraphs"><p>کُل مذاہب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وجئے سکسینہ</p></div>

کُل مذاہب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وجئے سکسینہ

user

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے سکسینہ نے آج ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ دہلی واقع راج نواس میں ’کُل مذاہب اجلاس‘ کی میزبانی کی، جس میں معزز وزیر منجندر سنگھ سرسا اور چیف سکریٹری بھی موجود تھے۔

دہلی: ’دہشت گردی کے ساتھ نتیجہ خیز جنگ میں ہندوستان فتحیاب ہوگا‘، راج نواس میں کُل مذاہب اجلاس منعقددہلی: ’دہشت گردی کے ساتھ نتیجہ خیز جنگ میں ہندوستان فتحیاب ہوگا‘، راج نواس میں کُل مذاہب اجلاس منعقد

اس اجلاس میں جین، بدھ، عیسائی، سکھ، مسلم اور ہندو برادریوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی پیشوا، سیاسی رہنما اور دہلی کے معزز باشندوں نے شرکت کی۔ ان سبھی نے مل کر پاکستان کے خلاف انتقامی جنگ لڑنے والی ہماری مسلح افواج کے لیے مزید طاقت اور جانبازی کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی بھلائی کے لیے دعا کی۔ سبھی نے متحد ہو کر ہماری مسلح افواج اور وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت پر اپنے گہرے اعتماد کا اظہار بھی کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس فیصلہ کن لڑائی میں ہندوستان فتحیاب ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ اور تمام مذاہب کے نمائندوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود ان کی بنیادی شناخت ایک ہندوستانی کی ہے۔ ساتھ ہی پورا ملک بلا تفریق ذات پات، برادری یا مسلک ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس اجلاس کے آخر میں راج نواس ’بھارت ماتا کی جئے‘، ’وندے ماترم‘ اور ’ہم سب ایک ہیں‘ کی آواز سے گونجتا نظر آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے