مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور میں تکنیکی ماہرین کی موجودگی پر زور دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مذاکراتی وفد تکنیکی ماہرین پر مشتمل ہے، جو مذاکرات کے اس مرحلے میں ملک کے مفادات کی حفاظت کریں گے۔
واضح رہے کہ سی این این نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت نہیں کریں گی۔