روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے سے متعلق ذہن تیار کر لیا ہے اور کرکٹ بورڈ کو اس بارے میں بتا بھی دیا ہے، حالانکہ بی سی سی آئی نے ان سے از سر نو غور کرنے کی گزارش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی، تصویر @BCCI</p></div><div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی، تصویر @BCCI</p></div>

وراٹ کوہلی، تصویر @BCCI

user

روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کچھ ہی دنوں قبل کیا تھا، اور اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ہندوستان کے مزید ایک مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا ذہن تیار کر لیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔

انگریزی روزنامہ ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد صرف یک روزہ کرکٹ پر توجہ مبذول کرنا چاہتے ہیں۔ بورڈ کے ایک افسر نے انگریزی روزنامہ کو بتایا کہ ’’کوہلی نے اپنا ذہن بنا لیا ہے اور بورڈ کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے جا رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے ان سے (اس معاملے پر) از سر نو غور کرنے کی گزارش کی ہے، کیونکہ انگلینڈ کا اہم دورہ جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔‘‘ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کی اس گزارش پر کوہلی نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ہندوستانی سلیکٹرس آئندہ ماہ انگلینڈ میں ہونے والی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کرنے والے ہیں۔ اس کے لیے میٹنگ چند دنوں میں ہی ہونے والی ہے۔ اگر وراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا ذہن تیار کر چکے ہیں، تو ممکن ہے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ سے قبل وہ اس بارے میں اعلان بھی کر دیں۔ اگر وہ بی سی سی آئی کی گزارش مان لیتے ہیں تو پھر وہ یقینی طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق کوہلی رواں سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی بارڈر-گواسکر ٹرافی کے بعد سے ہی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے مستقبل سے متعلق غور و خوض کر رہے ہیں۔ اس دورے پر پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد کوہلی نے باقی میچوں میں بے حد خراب بلے بازی کی تھی۔ روہت شرما نے بھی اس سیریز میں اچھی کارکردگی پیش نہیں کی تھی، اور یہی وجہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کپتانی اور ٹیم میں ان کی موجودگی پر سوال بھی اٹھنے لگے تھے۔ حالانکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ٹیسٹ ٹیم میں ان کے سلیکشن کی خبریں آ رہی تھیں، پھر اچانک انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق انھیں بطور کپتان انگلینڈ نہیں لے جایا جا رہا تھا، یا پھر ٹیم میں ان کا سلیکشن یقینی نہیں تھا، اس لیے اس فارمیٹ کو ہی الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

بہرحال، اگر کوہلی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے سے متعلق اپنا من نہیں بدلتے ہیں تو روہت کے ریٹائرمنٹ کے بعد ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ ایک بڑا جھٹکا ہوگا۔ ہندوستانی کرکٹ کے 2 ابواب یکے بعد دیگرے ختم ہو جائیں گے۔ ساتھ ہی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں تجربے کی کمی بھی دیکھنے کو ملے گی۔ سارا دار و مدار کے ایل راہل، شبھمن گل اور یشسوی جیسوال کے اوپر آ جائے گی۔ ان میں بھی گل اور جیسوال تو ابھی نئے ہی تصور کیے جاتے ہیں۔ شریئس ایر کی تجربہ کاری کچھ حد تک فائدہ پہنچائے گی، اور پھر سرفراز خان و دھرو جوریل جیسے نوجوان بلے بازوں پر بڑی ذمہ داری آ جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے