میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ہند-پاک نے مکمل جنگی بندی پر اتفاق ظاہر کیا ہے: ڈونالڈ ٹرمپ

میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ہند-پاک نے مکمل جنگی بندی پر اتفاق ظاہر کیا ہے: ڈونالڈ ٹرمپ

امریکہ نے ہندوستان اور پاکستان کے فیصلے کو دونوں ممالک کی ’سمجھداری اور عقلمندی‘ کا نتیجہ بتایا ہے اور دونوں ممالک کو اس فیصلے کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر یو این آئی

user

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہونے کے آثار سامنے آئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ہی ممالک مکمل جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں چلی طویل بات چیت کے بعد ہندوستان اور پاکستان نے جنگ بندی پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر لگاتار ڈرون حملے اور گولی باری سے حالات کشیدہ بنے ہوئے تھے۔ اس کشیدگی نے علاقائی اور عالمی سطح پر فکر میں اضافہ کر دیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جو پوسٹ کیا ہے، اس میں لکھا ہے کہ ’’میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ دونوں ممالک کو دانشمندی اور عقلمندی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد۔‘‘ امریکہ نے ہندوستان اور پاکستان کے فیصلے کو دونوں ممالک کی ’سمجھداری اور عقلمندی‘ کا نتیجہ بتایا ہے اور دونوں ممالک کو اس فیصلے کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔ ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ سرحدوں پر امن بحالی اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے سے متعلق مثبت اقدام کیے جائیں گے۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خود انھوں نے ہندوستان و پاکستان کے اعلیٰ افسران کے ساتھ سنجیدہ گفتگو کی ہے۔ اس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سمیت دیگر سینئر افسران شامل تھے۔

بھروسہ مند ذرائع کے حوالے سے ’آج تک‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اچانک جنگ بندی کے ہوئے اعلان کے پیچھے بڑی سفارتی وجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی مشاورتی مشیر (این ایس اے) اجیت ڈبوال اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر گزشتہ کئی دنوں سے اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ لگاتار گفتگو میں شامل تھے۔ ان مذاکرات کا مقصد سرحد پر بڑھتی کشیدگی کو ختم کر ایک پرامن حل تک پہنچنا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے