امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی فوجی سربراہ کو کیا فون، ہندوستان کے ساتھ کیشدگی کم کرنے کی دی نصیحت

ہندوستان سے جاری کشیدگی کے درمیان پاکستان کے فوجی سربراہ سے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون پر بات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق روبیو نے دونوں ملکوں (ہندوستان-پاکستان) کے درمیان بگڑتے حالات کو لے کر پاکستان کے فوجی سربراہ منیر سے بات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ بات چیت کے دوران مارکو روبیو نے پاکستان سے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی بات کہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر ڈرون اور میزائل سے حملے کی کوشش کر رہا ہے جسے ہندوستانی فوج ناکام بناتی جا رہی ہے۔
پاکستان نے جمعہ کی دیر رات اور ہفتہ کی صبح بھی اپنے ڈرون سے ہندوستان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی فوج نے ان تمام ڈرون کو مار گرایا۔