آپریشن سندور LIVE: سرینگر ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، جموں و کشمیر، راجستھان اور پنجاب میں دھماکے

آپریشن سندور LIVE: سرینگر ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، جموں و کشمیر، راجستھان اور پنجاب میں دھماکے

پہلگام میں دہشت گرد حملے کے خلاف ہندوستان کی جانب سے 7 مئی کو پاکستان میں موجود کئی دہشت گردی کے ٹھکانوں کو آپریشن سندور کے تحت نشانہ بنائے جانے بعد سے ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔ گزشتہ دو راتوں سے پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے کئی علاقوں کو ڈرونز اور میزائل کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم ہندوستانی فوج نے ہر حملہ کو ناکام بنا دیا۔

پی ٹی آئی نے ہندوستانی فوجی حکام کے حوالے سے گزشتہ شام اطلاع دی کہ جموں، سانبہ اور پٹھان کوٹ میں ڈرونز دیکھے گئے ہیں جنہیں ہندوستانی فوج نے مار گرایا۔ پاکستان نے گزشتہ شب مغربی سرحد پر کئی مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے اور مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق لیہ سے پنجاب سرحد تک 36 مختلف مقامات پر کم از کم 300 سے 400 ڈرون لانچ کیے گئے۔

مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کے بعد وزارتِ دفاع نے تمام میڈیا چینلز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور انفرادی صارفین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ دفاعی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی براہِ راست کوریج یا لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ سے گریز کریں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے