مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ہندوستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری بدستور خطرے میں ہے، اور اس کے لیے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔
سینئر پاکستانی عہدیدار نے دونوں ملکوں کی قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان تیسرے ملک کے ذریعے رابطے کا بھی اعلان کیا ہے۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی میں تازہ ترین اضافہ کے دوران، رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کی سرحد پر واقع شمال مغربی ہندوستان کی ریاست پنجاب کے علاقے امرتسر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
بعض ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہندوستانی شہر امرتسر پر میزائلوں کو روکا گیا تاہم ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔