یمنی میزائل حملے کے بعد صہیونی خوف سے فرار+ ویڈیو

یمنی میزائل حملے کے بعد صہیونی خوف سے فرار+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں صہیونی آبادکار شدید خوف کے عالم میں ساحلوں سے پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔

 اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی جانب سے ایک اور میزائل حملے کے بعد تل ابیب سمیت اسرائیل کے متعدد شہروں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صہیونی شہری جلدی میں ساحلی علاقوں سے نکل کر قریبی بنکرز اور محفوظ مقامات کی طرف دوڑتے ہوئے دیکھے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خطرے کے سائرن مقبوضہ علاقوں کے دو سو سے زائد مقامات پر بجائے گئے جن میں تل ابیب بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے حملہ آور میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم کئی میزائل دفاعی سسٹم عبور کرنے میں کامیاب رہے۔

علاوہ ازیں حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں جس سے فضائی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے