اتوار کو امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور شروع ہوگا، عراقچی

اتوار کو امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور شروع ہوگا، عراقچی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور اتوار کو عمان میں شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا وقت اور مقام میزبان ملک یعنی سلطنت عمان طے کرتا ہے۔ عمانی دوستوں کے رابطہ کرنے پر ہم نے اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ بظاہر انہوں نے امریکی فریق سے بھی بات چیت کی ہے اور اب تک طے پایا ہے کہ مذاکرات اتوار کو ہوں گے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اور جیسے جیسے ہم پیش رفت کرتے جا رہے ہیں، ویسے ویسے زیادہ مشاورت اور جائزے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے وفود کو اب زیر بحث نکات پر مزید غور کرنے کے لیے وقت درکار ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک مثبت اور تعمیری راستے پر گامزن ہیں، اور رفتہ رفتہ ہم تفصیلات میں داخل ہو رہے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے