مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عالمی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے درمیان جمعے کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقچی اور گروسی کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تازہ ترین مرحلے پر بھی بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ 29 اپریل کو آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں ادارے کو نگرانی اور تصدیق کا مکمل اختیار ہونا چاہیے۔
گروسی کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کی نگرانی شامل نہ ہوئی تو کسی بھی معاہدے کی ساکھ شدید طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔