شربت جہاد: روح افزا سے متعلق متنازعہ بیان معاملے میں بابا رام دیو کو ملی راحت، دہلی ہائی کورٹ نے مقدمہ کا کیا نمٹارا

دہلی ہائی کورٹ نے رام دیو کے ذریعہ روح افزا پر کیے گئے تبصرہ کو سنجیدگی سے لیا تھا۔ جج نے کہا تھا کہ جب میں نے ویڈیو دیکھی تو مجھے اپنی آنکھوں اور کانوں پر بھروسہ نہیں ہوا۔ ہمدرد کی طرف سے پیش سینئر وکیل مکل روہتگی نے دلیل پیش کی کہ یہ معاملہ ہتک عزتی سے بالاتر ہے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے مقصد سے نفرت انگیز تقریر جیسا ہے۔ انھوں نے سخت الفاظ میں کہا تھا کہ یہ ویڈیو ہٹائی جانی چاہیے۔ اس پر رام دیو کے وکیل نے عدالت کع مطلع کیا کہ مجھے مشورہ دیا گیا ہے اور ہم ویڈیو ہٹا رہے ہیں۔ انھوں نے یقین دلایا تھا کہ ان کے کنٹرول میں جو کچھ ہے، اسے ہٹا دیا جائے گا۔