مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینی مقاومت صہیونی فورسز پر شدید حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں صہیونی فوج کے پیدل دستے کے اجتماع پر میزائل حملہ ہوا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دروازہ جہنم نامی آپریشنز کے دوران رفح کے مشرقی علاقے التنور میں مسجد عمر بن عبدالعزیز کے قریب ایک انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دشمن صہیونی فوج کے نزدیک کامیابی سے دھماکہ کیا۔
القسام نے مزید کہا ہے کہ اس حملے میں صہیونی فوج کے سات سپاہیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی باقیات علاقے میں بکھر گئیں۔
عبرانی ویب سائٹ "حدشوت” نے اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے مجاہدین غزہ کی پٹی میں ہر مقام پر کیمرے اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ صہیونی فوج کے کمین میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
صہیونی ذرائع کے مطابق حملے میں صہیونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔