ٹرمپ کی دھمکی مسترد، کسی بھی جنگ کے لئے تیار ہیں، جنرل سلامی

ٹرمپ کی دھمکی مسترد، کسی بھی جنگ کے لئے تیار ہیں، جنرل سلامی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری مسئلے پر جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے دھمکی آمیز لہجہ استعمال کیا جس پر ایرانی اعلی حکام نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے صرف دو راستے ہیں: یا تو انہیں خوبصورتی سے تباہ کریں یا پھر سنگدلی سے۔

اس بیان کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اگرچہ ایران جوہری مسئلے میں سفارتکاری اور منصفانہ حل کو ترجیح دیتا ہے، لیکن وہ ہر سطح پر جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ہمیں دھمکائے تو ہم ہر پیمانے پر جنگ کے لیے تیار ہیں۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ نئی دھمکیوں اور پابندیوں کے ذریعے امریکیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ناقابلِ اعتماد اور غیر قابلِ اعتبار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا خواہاں نہیں اور اس نے رضاکارانہ طور پر ان ہتھیاروں کو اپنی دفاعی حکمتِ عملی سے نکال دیا ہے۔ تاہم ایران اپنے بنیادی مفادات سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔

جنرل سلامی نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کو مجرم قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ امریکی حکام کو گمراہ کرکے انہیں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے