'آپریشن سندور' پر فلم بنانے کی ہوڑ! بالی ووڈ میں 30 سے زائد عنوانات کے لیے درخواستیں

'آپریشن سندور' پر فلم بنانے کی ہوڑ! بالی ووڈ میں 30 سے زائد عنوانات کے لیے درخواستیں

ہندوستانی فلمی صنعت کی تین بڑی انجمنوں—انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ایم پی پی اے)، انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز کونسل (آئی ایف ٹی پی سی) اور ویسٹرن انڈیا فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو آئی ایف پی اے)، کو اس سلسلے میں درجنوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

آئی ایم پی پی اے کے سیکریٹری انیل ناگرتھ نے ایک بیان میں کہا، ’’ہمیں اب تک 30 سے زائد عنوانات کے لیے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ زیادہ تر درخواستیں ’آپریشن سندور‘ اور ’مشن سندور‘ جیسے ناموں کے لیے آئی ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ایک فرد ایک سے زائد عنوانات کے لیے بھی درخواست دے سکتا ہے لیکن جو پہلے درخواست دے گا، اسے ہی ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، فلم ’اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ کے ہدایتکار آدتیہ دھر، اداکار سنیل شیٹی، فلم ساز مدھور بھنڈارکر، وویک اگنی ہوتری، اشوک پنڈت اور پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز بھی ان فلمی عنوانات کے حصول کی ہوڑ میں شامل ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے